Aller au contenu principal

10 ڈاؤننگ اسٹریٹ


10 ڈاؤننگ اسٹریٹ


10 ڈاؤننگ اسٹریٹ (انگریزی: 10 Downing Street) مملکت متحدہ میں اسے صرف نمبر 10 (Number 10) بھی کہا جاتا ہے حکومت برطانیہ کا صدر دفتر ہے۔ اٹھارہویں اور انیسویں صدی کے بیشتر حصوں اور مستقل طور پر 1905ء سے یہ مملکت متحدہ کے وزیر اعظم کے زیر استعمال رہا ہے۔

یہ ویسٹ منسٹر شہر، لندن، انگلستان کی شارع ڈاؤننگ اسٹریٹ پر 10 نمبر پع واقع ہے۔ یہ 300 سال سے زیادہ پرانا ہے اور اس میں لگ بھگ 100 کمرے ہیں۔ یہ سینٹ جیمز پارک سے ملحق ویسٹ منسٹر محل اور بکنگھم محل، لندن کے قریب واقع ہے جو مملکت متحدہ کے شاہی حکمران کی رہائش گاہ ہے۔

سب سے پہلے اسے جارج دوم نے مملکت متحدہ پہلے وزیر اعظم رابرٹ والپول کو عطا کیا تھا۔

مزید دیکھیے

  • مملکت متحدہ
  • مملکت متحدہ کے شہروں کی فہرست

حوالہ جات


Text submitted to CC-BY-SA license. Source: 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ by Wikipedia (Historical)


Langue des articles



Quelques articles à proximité