Aller au contenu principal

ویسٹ منسٹر ایبے


ویسٹ منسٹر ایبے


ویسٹ منسٹر ایبے انگلستان کے دار الحکومت لندن میں ایک گرجے کا نام ہے جہاں شاہ انگلستان کی تاج پوشی ہوتی ہے۔ یہاں پہلے رومی کاتھولک راہبوں کی ایک خانقاہ اور کاتھولک گرجا جو پوپ بینیڈکٹ کے وقت تعمیر ہوا تھا۔ اس کی تجدید ہنری سوم کے وقت ہوئی۔ اس کے بعد ایڈورڈ سوم، رچرڈ دوم، رچرڈ سوم اور ہنری ہفتم نے بھی اس میں کچھ اضافے کیے۔ یہ شاہی گرجا ہے۔ اگرچہ سینٹ پال انگلستان کا سب سے بڑا گرجا ہے، تاہم ویسٹ منسٹر کی اہمیت اس سے کم نہیں۔ انگلستان کے بادشاہ اسی جگہ دفن ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بے شمار نامور ہستیوں کی یادگاریں اس وقت تک بھی رومی کاتھولک آرچ بشپ کا مسکن ہے۔

ان عمارتوں کے علاوہ ایک تیسری عمارت بھی قریب ہی ہے جس کو ویسٹ منسٹر ہال کہتے ہیں۔ یہ ہال پہلے پہل ضیافتوں کے لیے تعمیر ہوا تھا اور صدیوں تک اس میں تقریبات منائی جاتی رہیں مگر موجودہ وقت میں یہ ایک نمائشی دالان رہ گیا ہے جو پارلیمنٹ کی عمارتوں کے عین سامنے ہے۔

مزید دیکھیے

  • مملکت متحدہ
  • فہرست مملکت متحدہ کے شہر

حوالہ جات


Text submitted to CC-BY-SA license. Source: ویسٹ منسٹر ایبے by Wikipedia (Historical)


Langue des articles



INVESTIGATION

Quelques articles à proximité